دعائے شیخ
اَللَّهُمَّ
مَلِّكنَا أنفُسَنَا ولا تُسَلِّطهَا عَلَينَا
وَ اكشِف عَنَّا جَمِيعَ الغِطَاء
وَ مِنكَ نَطلُبُ الإِغَاثَةَ و الإعَانَةَ و الرِّعَايَةَ و الانتِصَار عَلى عَدُوِّنَا و عَدُوِّك.
حَسبُنَا اللَّهُ ونِعمَ الوَكِيل وعَلى اللهِ تَوَكَّلنا
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللہ!
ہمیں اپنے نفسوں کا مالک بنا دیجیے اور انہیں ہم پر مسلط نہ کیجیے،
ہم سے تمام (گمراہی) کے پردے ہٹا دیجیے،
ہم اپنے اور آپ کے دشمن کے خلاف آپ ہی سے فریاد رسی، مدد کی فراہمی، نگہبانی اور کامیابی چاہتے ہیں،
اللّٰہ تعالیٰ ہی ہمیں کافی ہے، وہ کیا ہی اچھا کارساز ہے اور ہم نے اللہ تعالیٰ پر ہی بھروسہ کیا۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے