چچا کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم

زمره
وصیت و میراث
فتوی نمبر
0126
سوال

زید کے چار بیٹے ہیں، ان میں سے ایک بیٹے عامر کی شادی ہوئی، جس سے اس کی اولاد پیدا ہوئی۔ کچھ عرصے بعد عامر کا انتقال ہوگیا اور عامر کی اولاد زید کی کفالت میں رہنے لگی۔ چند ماہ بعد زید کا بھی انتقال ہوگیا، تو کیا عامر کی اولاد اپنے دادا کی وراثت میں حصہ دار ہوگی یا نہیں؟

جواب

چچا کی موجودگی میں پوتا اپنے دادا کی وراثت میں حصہ دار نہیں ہوگا۔ ایسی صورت میں بہتر یہ ہے کہ دادا کو اپنے پوتوں کے لیے وصیت کردینی چاہیے، جو ایک تہائی مال تک ہوسکتی ہے۔ اور ایسے ہی اگر ورثا صورتِ حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پوتے کو دادا کی وراثت میں حصہ دینا چاہیں تو کچھ حرج نہیں، بلکہ مستحب ہے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
دسمبر 10, 2025 @ 10:48صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں