زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0132
سوال
سفر کے دوران نماز کیسے ادا کی جائے؟ اگر ٹرین میں جارہے ہوں تو نماز کو ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
(1) اگر 77 کلومیٹر سے زیادہ مسافت پر جانے کا ارادہ ہو اور 15 دن سے کم قیام کرنا ہو تو ایسا شخص شرعی مسافر کہلاتا ہے۔ شرعی مسافر اگر انفرادی نماز پڑھ رہا ہو تو چار رکعت والی نمازوں کو دو دو رکعت پڑھے گا۔ عشاء کی تین رکعات وتر اور فجر اور مغرب کی فرض رکعات بدستور پڑھی جائیں گی۔ اور اگر کسی مقیم امام کے پیچھے نماز پڑھنی ہو تو پوری نماز پڑھنا ضروری ہے۔
سنتوں میں قصر نہیں ہوتی لہذا جب کسی جگہ قیام ہو جائے اور سنتیں ادا کرنے کی سہولت ہو تو تمام نمازوں کی سنتیں ادا کرنی چاہییں۔
(2) استقبال قبلہ اور قیام کا اہتمام کرتے ہوئے ٹرین میں بھی نماز کی ادائیگی ضروری ہے۔
مقام
اٹک
تاریخ اور وقت
دسمبر 14, 2025 @ 02:15صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
