تجارت کی نیت سے تعمیر کیے جانے والے مکان پر زکوٰۃ کا حکم

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0133
سوال

زید زمین خرید کر اس پر مکان بنا رہا ہے۔ اور اس کی نیت مکان بیچنے کی ہے۔ مکان کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی، تو کیا اس مکان کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے یا نہیں؟

جواب

مکان تجارت کی نیت سے بنایا جا رہا ہے، اس لیے اس کا شمار مالِ تجارت میں ہوگا۔ چناں چہ مکان کی موجودہ حالت کے اعتبار سے قیمت متعین کرکے اس کی زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔

مقام
بورے والا
تاریخ اور وقت
دسمبر 15, 2025 @ 06:03صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں